نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا پاکستا ن سے جنگی جنون اب تک برقرار ،زمین سے فضا تک مار کرنے والے لانگ رینج میزائل کا تجربہ بھی کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اعلیٰ میزائل ٹیکنالوجی میں مثبت پیش رفت کے بعد بھارت نے لانگ رینج میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہےجبکہ غیرجاننداردفاعی ماہرین نے کہاہے کہ تجربہ ناکام اوراس میزائل کانشانہ خطاہواہے اورمیزائل اپنے ہدف کوتباہ نہیں کرسکا۔۔عالمی اوربھارتی دفاعی ماہرین نے اس تجربے پراپناردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے اس طرح کے تجربے فضول ہیں کیونکہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی کامقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔ماہرین کاکہناتھاکہ زمین سے فضا تک مارکرنے والے میزائلوں کے تجربے پہلے بھی کرچکاہے جوکہ ناکام رہے ہیں اوربھارت کے اس میزائل تجربے پربھی دفاعی ماہرین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اس تجربے میں میزائل کانشانہ خطاہوگیاجس سے ثابت ہوگیاہے کہ مودی حکومت اوربھارتی فوج صرف قوم کاپیسہ ہی ضائع کررہے ہیں ۔