منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بھارتی فوج پاکستان کومنہ توڑجواب نہیں دے سکتی ۔۔۔۔بھارتی اخبارات نے مودی سرکارکے ہوش ٹھکانے لگادیئے ،اہم انکشاف

datetime 20  ستمبر‬‮  2016

نیودہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اڑی حملے کے بعدپاکستان پرحسب روایت الزامات لگانے کے بعد پاکستان پر سرجیکل سٹرائکس کی باتیں کرنے والی بھارتی حکومت نے ایک بارپھر پینترا بدل لیاہے اورپاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر نے کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج پاکستان کے اندر فیصلہ کن نتائج حاصل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی اورپاکستان کےخلاف کوئی بھی کارروائی کی گئی تواس سے پاکستان کی بجائے بھارت کازیادہ نقصان ہوگا۔جبکہ کل تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے بعد بھارت کی پاکستان کے خلاف الزام تراشی پورے زور پر تھی یہاں تک کہ پاکستان پر حملہ کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں، بھارتی اخبارہندوستان ٹائمزکے گزشتہ روز کے آرٹیکل میں کہا گیا کہ بھارتی سپیشل فورسزکنٹرول لائن کے پارکارروائی کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں لیکن آج وہی اخبار کہ رہا ہے کہ پاکستان کے اندر کسی قسم کا حملہ آسان نہ ہوگا اور ایسے میں صوتحال مکمل طور پر قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے کل اپنے ایک مضمون میں بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا تھا کہ بھارتی فوج کی شمالی کمان نے کنٹرول لائن پر پاکستان کی ان فوجی چوکیوں کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جو بھارت کے خیال میں اڑی سیکٹر حملے کے لئے مددگار ثابت ہوئی ہیں۔ ایک بھارتی کمانڈر نے تو یہاں تک کہا کہ ہم اپنی مرضی اور اپنے طے شدہ وقت پر اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے لیکن آج صورتحال کافی مختلف ہے اور اخبار نے اپنا پینترا ہی بدل دیا ہے اور کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی صلاحیت ہی اتنی نہیں کہ وہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دے سکے، بھارتی فوج پاکستان کے اندر فیصلہ کن نتائج کے حملے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی اس لیے ان کو اپنی توجہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اٹھنے والی کشیدگی تک محدود کرنی چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا جائے. اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اڑی حملے کا راگ الاپیں گی

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…