جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارت اڑی معاملے پر تبصرہ, نوجوان سٹوڈنٹ کو مہنگا پڑ گیا، مستقبل داؤ پر,معاملہ گھمبیر ہو گیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر بارہ مولا میں بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کشمیری طالب علم کو نکال دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے کے حوالے سے فیس بک پر تبصرہ کرنے پر کشمیری طالب علم مدثر یوسف کو یونی ورسٹی سے نکال دیا۔
یونی ورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یونی ورسٹی ایسے کسی واقعے کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتی جس میں ملک کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا ہو۔ دوسری جانب بی جے پی کے رکن نے وائس چانسلر کو خط لکھ کر طالب علم کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیری طالب علم مدثریوسف سری نگر کا رہائشی ہے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم ایس سی کررہا تھا، طالب علم نے واقعے پر وائس چانسلر نے معافی بھی مانگی ہے تاہم یونی ورسٹی انتظامیہ نے اپنے فیصلہ کو برقرار رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…