پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کے ڈرامے کا ڈراپ سین، حملہ کہاں ہوا اور بتایا کہاں کا گیا، اہم راز پرسے پردہ فاش ہو گیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارہمولہ (آئی این پی ) بارہمولہ ڈرامے کا پردہ اختتام سے پہلے ہی چاک ہوگیا ، اصل واقعات اور میڈیا کو دی گئی معلومات میں کھلا تضاد سامنے آگیا ۔ بارہمولہ حملے کا بھارتی ڈرامہ اختتام سے پہلے ہی بے نقاب ، اصل واقعات اور میڈیا کو دی گئی معلومات میں کھلا تضاد سامنے آگیا۔ بھارتی حکام کادعویٰ ، حملہ 12 بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا۔ حقیقت اس کے برعکس ، حملہ 10 ڈوگرہ بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر ہوا جہاں سکھ فوجیوں کی اکثریت ہے اور وہ پٹرول کا بڑا ڈپو ہے۔ یہ واقعہ حادثاتی آگ لگنے سے ہوسکتا ہے ، اکثر ہلاکتیں بھی خیمے میں آگ لگنے سے ہوئیں تو کہیں خفت سے بچنے کے لیے حادثے کو حملہ بنا کر پیش تو نہیں کیا جا رہا؟ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اس قدر دباؤ میں ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران بھارتی بربریت کا جواب دینے سے گریز کرگئے۔ انہوں نے اپنی جگہ وزیر خارجہ سشما سوراج کو آگے کر دیا۔
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی 17 ستمبر کو روس کے دورہ پر جانا تھا مگراسے منسوخ کردیا۔ یہ کارروائی ان کے سکرپٹ کا حصہ اور منصوبہ بندی بھی ہوسکتی ہے۔ ایسے میں اس طرح کے حملے کسے مدد دے سکتے ہیں۔ اوڑی کا علاقہ ہندو اکثریت کے جموں میں شامل ہے حملہ آوروں نے وادی کشمیر میں کسی آسان ٹارگٹ کو ہٹ کرنے کے بجائے سخت سیکورٹی والے علاقے کا انتخاب کیوں کیا ، بھارت کی جانب سے ایل او سی میں لیزر باڑ نصب کی گئی ہے جبکہ دن رات بھارتی فوجی سراغ رساں کتوں کے ساتھ گشت کرتے ہیں۔ پھر یہ کیسے ممکن ہے حملہ آور لیزر باڑ اور سراغ رساں کتوں کو چکمہ دے کر ایل او سی عبور کرلے۔ حساس مقامات سے ہو کر بٹالین ہیڈ کوارٹر کے اندر گھس جائے اور پھر جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی فوج کو کانوں کان خبر بھی نہ ہونا یہ سب ناممکن ہے۔ یہ سب ظاہر کرتا ہے کہ بارہمولہ پرحملہ نہیں ہوا بلکہ یہ بھارت کا روائتی ڈرامہ ہے جو اقوام متحدہ میں پاکستان کے بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کیلئے موقف کمزور کرنے کے لیے رچایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…