جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بھارت کااقوام عالم میں اپنی درندگی چھپانے اور پاکستان کو ’’دہشت گرد‘‘ ثابت کرنے کا ناپاک منصوبہ منظر عام پر

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آئی این پی)بھارت کااقوام عالم میں اپنی درندگی چھپانے اور پاکستان کو ’’دہشت گرد‘‘ ثابت کرنے کا ناپاک منصوبہ منظر عام پر،تفصیلات کے مطابق بھارت نے اقوام عالم میں اپنی درندگی چھپانے اور پاکستان کو ’’دہشت گرد‘‘ ثابت کرنے کا ناپاک منصوبہ بنالیا ہے ،معروف دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کو انتہائی سخت حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر اسے ہاتھ سے نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اس تناظر میں بھارت کو یقین تھا کہ اقوام متحدہ میں بھارت کو اقوام عالم کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر شدید ردعمل کاسامناکرنا پڑ سکتا ہے جس سے بچنے کے لئے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے اوڑی میں انڈین فوجی مرکز پر حملے کا ڈرامہ رچایاگیااور اس کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاستدان روایتی ہٹ دھرمی پر اتر آئے اور حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات لگانا شروع کر دئیے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ پاکستان ایک دہشت گرد ریاست ہے اسے پہچانا جانا چاہیے اور تنہا کردینا چاہیے‘اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور وہ انتہائی تربیت یافتہ تھے‘پاکستان کے دہشتگردوں اور دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل اور براہ راست حمایت سے میں شدید مایوسی کا شکار ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے حملے کے بعد پاکستان پر الزامات عائد کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیا ہے ۔ہندوستانی وزیر داخلہ نے ٹوئیٹر پر انتہائی سخت الفاظ میں مزید الزامات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور وہ انتہائی تربیت یافتہ تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل اور براہ راست حمایت سے میں شدید مایوسی کا شکار ہوں۔یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے ہیں اور انہوں نے واضح طور پر یہ کہہ دیا تھا کہ وہ اپنے خطاب میں کشمیر کے مسئلے کو بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔دوسری جانب تجزیہ کار اس طرف اشارہ کررہے ہیں کہ حملے کے بعد نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرنا اقوام متحدہ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہوسکتی ہے۔اوڑی ہندوستان کا انتہائی اہم فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 12 ہزار فوجی تعینات ہیں جو کنٹرول لائن کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور دوران جھڑپوں اور ہندوستانی پولیس کی فائرنگ سے 100 کے قریب کشمیری ہلاک اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پاکستان نے کئی بار ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن اس نے ہر بار یہ کہہ کر پیشکش مسترد کردی کہ وہ صرف سرحد پار سے ہونیوالی دہشت گردی پر بات چیت کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…