جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ بھارتی آرمی چیف موقع پر پہنچ گئے‘ اشارہ پاکستان کی طرف کر دیا؟

datetime 18  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بارہ مولہ کے آڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کے نتیجے میں19فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے ،بھارتی فوج کے ٹھکانوں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں،حملے کے بعد کئی بیرکوں میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق فوج کے 49جوان زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے سرینگر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے ،پولیس نے اسے مشتبہ فدائی حملہ قرار دیا ہے، اڑی شہر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ہے اور فوجی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ حملہ آور رات کے کسی حصے میں ایل او سی پار کرکے شہر میں داخل ہوئے ہوں گے۔حملے نے فوجی حکام کو حیرت زدہ کر دیا ہے کیونکہ اس علاقے میں فوج کی بہت زیادہ موجودگی ہے اور کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر وہاں فوج کافی چوکنی ہے۔دوسال قبل اسی ضلع میں موہرا کے مقام پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔ادھربھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کے حملے کے بعداپنا روس اور امریکہ کا دورہ مؤخر کر دیا جبکہ بھارتی فوج کے سربراہ دلبیر سنگھ واقعے کے بعد سری نگر پہنچ گئے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی ناردرن کمانڈ نے بتایا کہ بارہ مولہ کے آڑی سیکٹر میں واقع فوجی علاقے پر حملہ صبح تقریبا ساڑھے پانچ بجے ہوا۔ بارہ مولہ کے آڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جس کم از کم19فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے۔پولیس کے مطابق بارہ مولہ ضلع کے ا?ڑی سیکٹر میں اتوار کی صبح بھارتی فوج کے ٹھکانوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
پولیس نے اسے مشتبہ فدائی حملہ قرار دیا ہے۔حملے کے بعد کئی بیرکوں میں آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق فوج کے 49جوان زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے سرینگر کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،مقبوضہ کشمیر کے حکام نے بتایا کہ حملے کی جگہ فوج کی سپیشل کمپنی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پہنچائی گئی۔یادرہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تقریبا ڈھائی ماہ سے بھارتی قابض فورسزکے نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ تشددکے بعد سے کشیدگی کی لہر جاری ہے جس میں 80 سے زیادہ کشمیری افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ،خیال رہے کہ اڑی شہر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ہے اور فوجی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ حملہ آور رات کے کسی حصے میں ایل او سی پار کرکے شہر میں داخل ہوئے ہوں گے۔حملے نے فوجی حکام کو حیرت زدہ کر دیا ہے کیونکہ اس علاقے میں فوج کی بہت زیادہ موجودگی ہے اور کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے پیش نظر وہاں فوج کافی چوکنی ہے۔دوسال قبل اسی ضلع میں موہرا کے مقام پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔ادھربھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر کے حملے کے بعداپنا روس اور امریکہ کا دورہ مؤخر کر دیا جبکہ بھارتی فوج کے سربراہ دلبیر سنگھ واقعے کے بعد سری نگر پہنچ گئے ،راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹس میں کہاکہ میں نے داخلہ سیکریٹری اور وزارت کے دوسرے اعلی عہدیداروں کو کشمیر کے حالات پر بغور نظر رکھنے کے لیے کہا ہے۔ آڑی کے حملے کے متعلق میں نے مقبوضہ کشمیر کے گورنر اورکٹھ پتلی وزیر اعلی سے بات کی ہے اور انھوں نے ہمیں ریاست کے حالات سے آگاہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…