ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

مہاجرین کو کیش کارڈز دینے کا اعلان

datetime 9  ستمبر‬‮  2016 |

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ترکی میں موجود مہاجرین کو ڈیبٹ کارڈز دے گا تاکہ وہ اپنی ضروریات زندگی پوری کر سکیں۔ ای یو کو توقع ہے کہ اس سے مہاجرین یورپ آنے کی کوشش نہیں کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ اور ترکی کے ساتھ مل کر یورپی یونین اب اگلے ماہ ایک ایسی اسکیم کا آغاز کرنے جا رہا ہے جس کے تحت ای یو ڈیبٹ کارڈز دس لاکھ کے قریب مہاجرین کو دیے جائیں گے۔ یہ مہاجرین ترکی میں قیام پذیر ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق شام سے ہے۔اس حوالے سے یورپی یونین کے انسانی امداد کے کمشنر کرسٹوس اسٹیلیانڈیس نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ مہاجرین جن کو امداد کی ضرورت ہے الیکٹرونک کیش کارڈز کے مستحق ہوں گے۔ وہ ان کارڈز کے ذریعے ماہانہ کیش حاصل کر سکیں گے۔ اس طرح وہ اپنے خاندان کے لیے روٹی اور سر پہ چھت حاصل کر سکیں گے اور اپنے بچوں سے مشقت کروانے کے بجائے ان کو اسکول بھیج سکیں گے۔اسٹیلیانڈیس نے یہ نہیں بتایا کہ ایک کارڈ پر ماہانہ کتنی رقم ڈالی جائے گی۔ تاہم ان کا یہ کہنا تھا کہ اس منصوبے کی مالیت تین سو اڑتالیس ملین یورو ہے۔یورپی یونین کی کوشش ہے کہ مشرقی وسطیٰ کے جنگ زدہ علاقوں سے بہ راستہ ترکی یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کو ترکی ہی میں ایسی مراعات فراہم کر دی جائیں جن کے ملنے کے بعد وہ آگے کا سفر ترک کر دیں۔ رواں برس ترک حکام اور یورپی یونین کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا جس کے مطابق ترکی اپنے ہاں سے مہاجرین کے جنوبی یورپی ممالک کے سفر کو روکنے کی ذمے داری اٹھائے گا۔ یہ مہاجرین بحیرہ ایجین کے راستے ترکی سے یورپ کا سفر طے کرتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…