انقرہ(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب شمالی شام میں دہشت گرد جماعتوں کے مقابلے کے لیے ترکی کی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب چاوش اوگلو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ الجبیر نے بتایا کہ انہوں نے اوگلو کے ساتھ ملاقات میں شام ، عراق اور یمن کے بحرانوں کے علاوہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں مختلف معاملات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے نقطہ ہائے نظر میں مکمل مطابقت پائی جاتی ہے۔ادھر ترک وزیر خارجہ اوگلو نے انقلاب کی ناکام کوشش کے دوران سعودی عرب کی جانب سے حمایت کے موقف پر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کوآرڈی نیشن اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک کونسل تشکیل دینے اور اسے اعلی سطح تک لے جانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کونسل تزویراتی شراکت داری کے سلسلے میں مختلف شعبوں کے تمام دوطرفہ معاملات پر کام کرے گی۔ اوگلو کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے تعاون بڑھانے کے لیے اب تک 8 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی کونسل کا پہلا اجلاس ترکی میں آئندہ نومبر کے دوران منعقد ہوسکتا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے حج انتظامات اور حجاج کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے کردار کے لیے اپنے ملک کی بھرپور سپورٹ کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال مناسک حج کی ادائیگی کے لیے 52 ہزار ترک عازمین حج سعودی عرب میں ہیں۔
بڑی جنگ کاآغاز،سعودی عرب نے ترکی کی حمایت کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































