بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

اسمارٹ اسکوٹر پربیت اللہ کا طواف سعودی سپریم کونسل کا فتویٰ بھی آگیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ایجنسیاں)سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کی جانب سے سمارٹ سکوٹر پر طواف کعبہ کے معاملے کا فیصلہ بھی آ گیا ہے ۔ علماء کونسل کی جانب سے سمارٹ سکوٹر پر طواف کی شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سپریم علماء کونسل کے سینئر رکن اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر علی الحکمی نے کہا ہے کہ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال شرعا ممنوع نہیں ہے۔ چلنے پر قدر نہ رکھنے والے افراد الیکٹرک وہیل چیئرز اور اسمارٹ اسکوٹر کا استعمال کرسکتے ہیں، حتیٰ کہ جو افراد چلنے کی طاقت رکھتے ہیں ان کے لیے بھی اسکوٹر کے ذریعے طواف کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حج بیت اللہ کرنے والے لاکھوں فرزندان توحید میں بعض معذور، بیمار اور عمر رسیدہ بھی ہوتے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت سعی اور طواف نہیں کر پاتے۔ سعودی حکومت کی طرف سے ایسے معذور زائرین کے لیے الیکٹرک چیئرکی سہولت مہیا کر رکھی ہے تاکہ حجاج اور متعمرین با آسان مناسک حج و عمرہ ادا کرسکیں۔ مسجد حرام میں سرکاری اور نجے شعبے کی طرف سے بھی الیکٹرک وہیل چیئر انتہائی مناسب قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔ ان میں اسمارٹ اسکوٹر بھی شامل ہے جسے عازمین حج اپنی مدد آپ کے تحت چلا سکتے ہیں۔علامہ الحکمی کا کہنا تھا کہ افضل تو یہ ہے حاجی اور معمتر اگر چلنے پر قدرت رکھتا ہے تو اپنے پاؤں پر چل کر طواف کرے۔ تاہم اگر اس نے کوئی موٹر استعمال کرنی ہے تو قانونی طور پر منظور شدہ ہونی چاہیے تاکہ طواف کرنے والے دوسرے مسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…