ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب میں معاہدے پورا کرنیوالے 40 ملازمین کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)سعودی عرب میں معاہدے پورا کرنیوالے 40 ملازمین کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا ، البیان کمپنی نے 40 پاکستانی ملازمین کو پاکستان آنے کیلئے ٹکٹ نہیں دیئے ۔ متاثرہ ملازمین نے پاکستان میں رشتہ داروں کو بتایا ہے کہ دو سال پورا کرنے کے بعد کمپنی نے معاہدے کے تحت ملازمین کو اپنے ملک جانے کیلئے ٹکٹ دینے کا معاہدہ کیا تھا لیکن یہ وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ البیان تعمیراتی کمپنی کے مزدور ہیں اور الباہ شہر میں کام کرتے ہیں ۔ کمپنی نے ملازمین کے ساتھ معاہدے میں دو سال کا عرصہ پوراکرنے کے بعد چھٹی پر جانے کا وعدہ کیا تھا جس کے ٹکٹ کمپنی نے دینا ہیں لیکن ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی عرب میں روک لیا گیا ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ عید اپنے خاندانوں کے ساتھ گزارنے کا منصوبہ بنا چکے تھے لیکن البیان کمپنی نے وعدہ خلافی کر کے ملازمین کو پاکستان آنے سے روکے رکھا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…