اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما جو دنیا بھر میں اپنی برجستہ کامیڈی اور دیکھنے والوں کو ہنسانے کے لئے جانے اور مانے جاتے ہیںاپنی حکومت اور وزیر اعظم پر بری طرح سے برس پڑے ۔ اپنے ایک ٹویٹر بیان میں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ مودی صاحب یہ ہیں آپ کے اچھے دن؟
تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی کامیڈین اپنے دفتر کھولنے کے لئے لائسنس کے اجراء کے لئے مانگی گئی رشوت پر شدید برہم ہو گئے اور پے درپے ٹویٹس کر کے اپنی ہی حکومت کی دھجیاں بکھیر ڈالیں ۔ کپل شرما نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ میں گزشتہ 5 سال سے 15 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا کر رہا ہوں مگر پھر بھی مجھے اپنا دفتر کھولنے کے لئے بی ایم سی کو 5 لاکھ روپے کی رشوت ادا کرنا پڑ رہی ہے، کیا یہی آپ کی حکومت کے اچھے دن ہیں؟
I am paying 15 cr income tax from last 5 year n still i have to pay 5 lacs bribe to BMC office for making my office @narendramodi
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 9, 2016
Yeh hain aapke achhe din ? @narendramodi
— Kapil Sharma (@KapilSharmaK9) September 9, 2016
Kapilbhai pls provide all info.
Have directed MC,BMC to take strictest action.
We will not spare the culprit.@KapilSharmaK9 @narendramodi— Devendra Fadnavis (Modi Ka Parivar) (@Dev_Fadnavis) September 9, 2016
Kapilbhai pls provide all info.
Have directed MC,BMC to take strictest action.
We will not spare the culprit.@KapilSharmaK9 @narendramodi— Devendra Fadnavis (Modi Ka Parivar) (@Dev_Fadnavis) September 9, 2016
کپل کی یہ ٹویٹ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ پر جاری ہوتے ہی تھوڑی دیر میں ہزاروں افراد نے ری ٹویٹ کر دی جس پر بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو فوری طور پر اس سلسلے میں براہ راست مداخلت کرنا پڑی اور انہوں نے معذرت خواہانہ انداز میں کپل شرما کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ تفصیلات مہیا کریں ان کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے جبکہ رشوت مانگنے والے ادارے کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروئی کی جائے گی ۔



















































