قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں مسافروں کی بسوں کے تصادم اور ایک ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے دو مختلف واقعات میں کم از کم بائیس افراد ہلاک ہو گئے ، مصر میں بسوں اور ٹرینوں کے حادثات عمومی طور پر رونما ہوتے رہتے ہیں۔2002 میں ٹرین کے اندر ایک گیس سلینڈر پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے تین سو اکسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔،میڈیارپورٹس کے مطابق بسوں کا حادثہ وائض الجدید صوبے میں پیش آیا۔ یہ واضح نہیں کہ اس حادثے میں کتنے افراد ہلاک ہوئے۔ مصر میں بسوں اور ٹرینوں کے حادثات عمومی طور پر رونما ہوتے رہتے ہیں۔2002 میں ٹرین کے اندر ایک گیس سلینڈر پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آگ لگنے سے تین سو اکسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔