منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج کے موقع پر ہنگامی صورتحال ۔۔۔!ایک لاکھ اہلکارپہنچ گئے ۔۔۔۔!

datetime 7  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ ( این این آئی)سعودی عرب میں حج کے موقع پر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ایک لاکھ سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے جبکہ ایلیٹ فورس، ٹریفک اہلکار اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو بھی فرائض سونپے گئے ہیں۔سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔رواں برس 30 لاکھ کے قریب مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
سعودی حکام نے گزشتہ برس ہونے والے سانحہ منی کے پیش نظر اس سال سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔اس سلسلہ میں ایک لاکھ سے زائد اہلکاروں کو تعینات کر کے الرٹ کر دیاگیا ہے ۔عازمین حج کے ساتھ 30 ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی مکمل طور پر تیار ہے،روزانہ100ہیلی کاپٹرز کی پروازوں کے ذریعے حج کے مقامات کی نگرانی کی جائیگی۔5ہزار کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں،حاجیوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے ۔25 ہسپتالوں میں5200 بستر لگائے گئے ہیں جبکہ 141 ہیلتھ سینٹرز اور 100سے زائد ایمبولینس کسی بھی ایمرجنسی کے لئے تیار ہیں، آگ بجھانے والے 450 یونٹ اور 3ہزار سے زائد بھاری مشینری کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود ہوگی۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…