ہانگ ژو (آئی این پی ) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور موجود ہ تعلقات کو برقراررکھنے اور تعاون میں مزید اضافے کے لئے کام کرنا چاہتا ہے۔یہ بات انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی جو جی 20-کانفرنس میں شرکت کیلئے یہاں پہنچے تھے ۔