چمن(این این آئی )پاکستانی پرچم جلائے جانے کے بعد پاک افغان سرحد کی بندش،بڑا بریک تھرو،افغانستان نے تسلیم کرلیا،باب دوستی پراٹھارہ اگست کاواقعہ سازش کانتیجہ اورقابل مذمت ہے،تیسرے فریق نے پاک افغان برادرانہ تعلقات کونقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے پرچم جلانے کاواقعہ باعث تشویش ہے ، افغان حکام،افغان حکام نے باب دوستی پر پیش آنیوالے اٹھارہ اگست کے واقعہ کو سازش کانتیجہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تیسرے فریق نے پاک افغان برادرانہ تعلقات کونقصان پہنچانے کی کوشش کی پرچم جلانے کاواقعہ باعث تشویش ہے۔ یہ باتیں منگل کوچمن بارڈرپرباب دوستی پرمنعقدہ چوتھی فلیگ میٹنگ میں افغان وفدکے سربراہ کرنل محمدعلی نے کہیں باب دوستی کی بندش اورکھولنے سے متعلق منگل کوپاکستانی اورافغان سرحدی فورسزکے درمیان ایک اہم فلیگ میٹنگ منعقدہواجوطویل ڈیڈلاک کے بعداس میٹنگ میں پیشرفت کاامکان ظاہرکیاگیاہے میٹنگ کے دوران افغان سرحدی فورسزکے کرنل محمدعلی نے اپنے روئیے میں لچک کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ تسلیم کیاکہ اٹھارہ اگست کاواقعہ نہ صرف قابل افسوس ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے کرنل محمدعلی نے پاکستانی وفدسے کہاکہ یہ واقعہ ایک بہت بڑی سازش تھی پاکستانی پرچم جلانے میں کسی تیسرے فریق نے کرداراداکیاانہوں نے تواپناکام کردیااب ہمیں اپناکام کرناہوگااس واقعے سے پاک افغان سرحدی تعلقات متاثرہوئے اوربرادراقوام کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ان عناصرنے باب دوستی پراشتعال انگیزی پیداکرنے کی کوشش کی یہ پاکستان اورافغانستان کامشترکہ دشمن سمجھتے ہیں ہمیں اپنے مشترکہ دشمن کیخلاف کام کرناہوگاانہوں نے پاکستانی وفدسے کہاکہ آئیے ہم ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کردشمن کے مذموم عزائم کوناکام بنائیں اس طرح کے عناصرافغانستان میں ہوںیاپاکستان میں ان کی سرکوبی کیلئے ملکرکام کرناچاہیئے اس پرانہوں نے پاکستانی وفدسے اپیل کی کہ چونکہ ایک دوسرے کے مؤقف کوجان لیاگیاہے اورہم نے باب دوستی کھولنے سے متعلق ایک باضابطہ ڈرافٹ تیارکرکے آپ کے حوالے کردیاہے لہٰذابدھ کو تین بجے تک اس پرپیشرفت کوممکن بنایاجائے اوردوستی گیٹ کوکھول دیاجائے فلیگ میٹنگ میں پاکستانی وفدکی قیادت کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمدچنگیزخان نے افغان وفدکے بات چیت کوسراہااوراطمینان بخش قراردیتے ہوئے کہاکہ اٹھارہ اگست کاواقعہ ایک ناقابل برداشت عمل تھامشترکہ دشمن کااحساس ہوناہم سب کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے پاکستانی وفدنے یہ بھی کہاکہ کہ دونوں ممالک اورپاک افغان برادراقوام کے مشکلات کاانہیں احساس ہے اسی لئے ہم بھی چاہتے تھے کہ باربارفلیگ میٹنگ کاانعقادہوتاکہ ایک دوسرے کی مشکلات احساسات کوایک دوسرے کیساتھ شیئرکیاجاسکے ہم بھی دوستی گیٹ کی بندش کے حق میں نہیں ہے اورجوعناصراس طرح کے واقعات میں ملوث ہوان کیخلاف ملکرکام کرناچاہیئے پاکستانی وفدنے کہاکہ آپ کے ڈرافٹ اورتجاویزکوپاکستان کے اعلیٰ حکام تک پہنچادیاہے۔ بدھ کوشام سے پہلے پہلے باب دوستی گیٹ کھولنے یانہ کھولنے سے متعلق آگاہ کیاجائیگاواضح رہے کہ منگل کوپہلی مرتبہ کئی دنوں سے جاری ڈیڈلاک کاخاتمہ ممکن ہواتمام امورپرپیشرفت کی گئی منگل کے اجلاس میں خوشگوارماحول میں ہونے والی بات چیت میں سرحدی وفودنے ایک دوسرے کی طرف دوستی کاہاتھ بڑھانے اورہاٹ لائن قائم کرنے اورباہمی مسائل کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے پربھی اتفاق کیاگیا۔
پاکستانی پرچم جلائے جانے کے بعد پاک افغان سرحد کی بندش،بڑا بریک تھرو،افغانستان نے تسلیم کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































