جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ترکی بغاوت۔۔ کریک ڈاؤن مزید50 ہزار سے زائد اہم گرفتاریاں

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام فوجی سازش میں ملوّث اعلیٰ سرکاری عہدے داروں اور ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور حکومت نے فوج ،پولیس اورعدلیہ کے بعد اس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے جامعات ،اسکولوں ،انٹیلی جنس ایجنسی اور سرکاری مذہبی اداروں میں بھی تطہیر کا عمل شروع کردیا ہے۔م
یڈیارپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت نے سرکاری اداروں کو امریکا میں مقیم مسلم دانشور فتح اللہ گولن کے حامیوں سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اورناکام فوجی بغاوت کے بعد قریباً پچاس ہزار فوجیوں ،پولیس اہلکاروں،ججوں ،سرکاری ملازمین اور اساتذہ کو معطل کیا جاچکا ہے یا انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں صدر رجب طیب ایردوآن کے ایک ترجمان نے کہا کہ حکومت امریکا سے فتح اللہ گولن کو بے دخل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست تیار کررہی ہے۔
ترکی نے ان پر گذشتہ جمعہ کو ناکام فوجی بغاوت کی سازش کے تانے بانے بننے کا الزام عاید کیا ہے جس کے دوران حکومت کے وفاداروں اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں دو سو بتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔امریکی ریاست پنسلوینیا میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے فتح اللہ گولن نے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ ان کا اس میں کسی طرح کا کوئی کردار نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ایردوآن اس ناکام بغاوت کو ان کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے ایک جواز کے طور پر پیش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…