جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی میں فوجی بغاوتوں کی تاریخ ، کتنی بار شب خون مارا گیا ؟ تہلکہ خیز رپورٹ

datetime 17  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کی تاریخ جمہوریت پر شب خون مارنے کے کئی واقعات کی گواہ ہے، وہاں کئی بار فوجی گروپوں نے اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کیلئے منتخب حکومت کو معزول کرنے کی کوشش کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی میں فوجی بغاوتوں کی تاریخ رہی ہے اور اس کا سیاسی اور جمہوری سفر بہت سی مشکلات کا شکار رہ چکا ہے۔ جدید ترکی میں پہلی فوجی بغاوت تو مصطفیٰ کمال اتاترک نے ہی کی تھی جس نے 1920 میں خلافت عثمانیہ کے آخری تاجدار خلیفہ وحید الدین سریر آرائے کو ہٹا کر خود اقتدار سنبھالا تھا۔1960 میں ایک خونی فوجی بغاوت کے ذریعے وزیر اعظم عدنان مینڈیرس کو معزول کردیا گیا تھا، اس بغاوت کے بعد جنرل جمال گورسل ترکی کے صدر نامزد ہوئے اور عدنان مینڈیرس کو پھانسی دے دی گئی تھی۔
1971اور 1980 میں بھی اقتدار پر جابرانہ قبضے کی کوششیں کی گئیں اور جرنیلوں نے ایک بار پھر ملک کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے۔ 1998 میں وزیر اعظم نجم الدین اربکان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا، اس وقت طیب اردوان کو استنبول کے میئر کی حیثیت سے ہٹادیا گیا تھا۔16 جولائی 2016 کو ایک مرتبہ پھر فوجیوں کے ایک گروپ نے ترکی کی منتخب جمہوری حکومت کو ہٹاکر اپنا تسلط قائم کرنے کی کوشش کی جسے ترک عوام، حکومت اور ترک فوج نے ناکام بنا دیا۔ اس سے قبل بھی اردوان حکومت کو ہٹانے کے لیے چار سے پانچ بار کوششیں کی گئیں مگر انہیں ابتدا ہی میں ناکام بنا دیا گیا۔واضح رہے کہ ترک آئین میں فوج کو شب خون مارنے کی اجازت ہے تاہم وہ حالات دیکھ کر اقتدارمیں آنے کی کوشش کرسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…