واشنگٹن(نیوز ڈیسک)
امریکا نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد اب امن مذاکرات کا انعقاد مشکل نظر آرہا ہے ٗملا ہیبت اللہ ایک سخت گیر لیڈر ہیں جنہیں مذاکرات میں دلچسپی نہیں ۔افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل چارلس کلیولینڈ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور جنگ کے خاتمے کیلئے ہونے والے مذاکرات فی الحال مستقبل قریب میں ہوتے نظر نہیں آتے کیونکہ طالبان کی جانب سے ملا ہیبت اللہ کو نیا امیر منتخب کیے جانے کے بعد اب اس کا امکان کم ہے ۔ترجمان کے مطابق ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ ایک سخت گیر لیڈر ہیں اور انہیں مذاکرات میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے ۔بریگیڈیئر چارلس کے مطابق ملا ہیبت اللہ نہ تو جنگجو ہیں نہ ہی انہیں مالی مفادات سے کوئی غرض ہے ۔ لہٰذا ان کے بارے میں غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے
ملا ہیبت اللہ کی ہیبت ،امریکہ نے اپنے خوف کااظہار کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں