منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کو کلین چٹ دینے پر کانگریس مودی حکومت پر برس پڑی

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ بھارت کی خود مختاری کو دہائیوں سے چیلنج دینے والے پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا گیا لیکن مودی حکومت نے اسے پٹھان کوٹ حملے میں کلین چٹ دے کر دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کو کمزور کیا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجیوالا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی دہشت گردوں نے پٹھان کوٹ حملے کو انجام دیا تھا لیکن مودی حکومت نے اس حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے کر دہشت گردی کے خلافبھارت کی جنگ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کمزور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے پاکستان میں سالگرہ اور شادی کی تقریب میں شامل ہوکر اور پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی مشترکہ تفتیشی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئر فورس اسٹیشن میں گھسنے کی اجازت دے کر ہماری جدوجہد کو کمزور کیا ہے اور اب قومیتحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے سربراہ نے آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کے اس حملے میں شامل نہ ہونے سے متعلق بیان دے کر دہشت گردی کے خلافبھارت کی جنگ کو مزید کمزور کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل شرد کما ر نے کہا تھاکہ پٹھانکوٹ حملے میں پاکستانی حکومت یا اسکی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…