منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیرس بڑی تباہی کے نشانے پر ، وارننگ جاری

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)فرانس میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ دارالحکومت پیرس میں سیلاب کی صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے اور شہر کے معروف دریائے سین میں پانی کی سطح معمول سے 19 فٹ تک زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر ہی لوور اور اورزے عجائب گھر بند کر دیے گئے تاکہ وہاں کا عملہ بیش قیمت اور نایاب فن پاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر سکے۔جبکہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے اعلان کیا ہے کہ شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے گا۔ کسی علاقے کو آفت زدہ قرار دینے سے فنڈ کی فراہمی آسان ہو جاتی ہے۔مرکزی فرانس کے قصبوں کو کئی عشروں میں شدید ترین بارشوں کا سامنا ہے جہاں سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد کے گھروں میں بجلی نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس سے گزرنے والے دریائے سین کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور شہر کی زیر زمین میٹرو کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔وسطی فرانس کے کچھ علاقے بدترین سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جہاں ہزاروں افرادہ کو متاثرہ علاقوں سے نکالا گیا ہے۔وسطی فرانس میں ایک دن کے وقفے کے بعد پھر سے دریاؤں کا پانی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے۔اس کے علاوہ جنوبی جرمنی میں چار افراد کے ڈوبنے کی خبر ہے جبکہ دو لاپتہ ہیں اس کے علاوہ ہزاروں گھروں میں بجلی نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اختتامِ ہفتہ پر یورپ میں فرانس سے یوکرین تک کے علاقے میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا دباؤ کم ہونے کے سبب یورپ کے زیادہ تر علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں اور اگلے چند دنوں میں موسم میں تبدیلی کا کوئی امکان نظر نہیں ہے۔فرانس سے بیلجئیم، جرمنی سے جنوبی پولینڈ، رومانیہ، مالدووا اور یوکرین تک اس آواخرِ ہفتہ شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…