اسٹاک ہوم(این این آئی)یران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ جب تک عراق کو ہماری ضرورت ہے اس وقت تک ایران عراق سے واپس نہیں جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے دورہ یورپ کے دوران سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے تو انہوں نے کہا کہ ایران کسی پڑوسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ ہم عراقی حکومت کی مدد اور اس کیاستحکام کے لیے اس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں جب تک بغداد کو ہماری ضرورت رہے گی ہم عراق میں موجود رہیں گی۔ عراق کو اس وقت دہشت گردی کی خلاف جاری جنگ میں ہماری اور دوسرے عالمی اتحادیوں کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں جواد ظریف نے کہا کہ شام اور عراق میں ہمارے عسکری مشیر ان ملکوں کی دہشت گردوں اور مسلح گروپوں سے نمٹنے میں رہ نمائی کررہی ہیں۔