مکہ مکرمہ (این این آئی ) مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے ایران کی طرف سے حج سے متعلق قانونی تقاضوں اور لاگو ضوابط کی پابندی سے انکار کرنے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی خدمت اور ا ن کے انتظامات چلانے کی ذمہ داری اللہ تعالی نے سعودی عرب کو سونپی ہے لہذا تمام مسلمانوں کے لئے حج کو آسان بنانے کی خاطر کئے جانے والے انتظامی فیصلوں کی پابندی کرنا تمام حکومتوں اور مسلمانوں کے لئے ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ حج وحدت امت ‘ وحدت کلمہ، اللہ کی اطاعت کے قیام اور ساری دنیا سے جمع ہونے والے مسلمانوں کے درمیان الفت و محبت کا ذریعہ ہے۔ اس کا مقصد مسلمانوں کے درمیان مفاہمت، مشاورت اور تعاون کی فضا عام کرنا ہے تاکہ مسلمان ایک مضبوط تعلق میں مربوط ہوئیں۔ کوئی بھی پالیسی جس کا مقصد حج کے فریضے کو راہ راست سے ہٹانا ہو وہ غلط ہے۔ اس کے ذریعے حجاج میں جہالت کا پھیلانا، مسلمانوں پر حملہ آور ہونا یا ان میں تفرقہ پھیلانا یہ تمام امور اسلام میں حرام ہیں۔ اسلام نے حج کو عبادت اور اطاعت بنایا ہے نہ کہ جاہلیت اور بدعت پھیلانے کا منبر۔ بعض لوگ حج کو سیاست میں ملوث کرنے پر تلے ہوئے ہیں حالانکہ یہ قطعاً ناجائز ہے۔ ریاست پر لازم ہے کہ وہ حجاج کرام کے تحفظ اور مناسک کی سہولت کے ساتھ ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے جو اقدامات مناسب سمجھتی ہو وہ کرے۔ تمام مسلمانوں کو اس نظام کو ماننا واجب ہے اور جو کوئی اس سے ہٹ کر قصد کرے گا تو اس کی بات مردود ہے۔ حج کے دروازے اسلامی دنیا کے تمام عازمین کے لیے کھلے ہیں تاہم جو امت میں شر پھیلانے کے درپے ہے تو اس کے لیے یہاں کوئی گنجائش نہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
ایزی پیسہ کا بڑا سرپرائز،صارفین کے لیے ناقابل یقین سہولت
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پنجاب حکومت نے 9سرکاری محکمے ختم کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
راولپنڈی، غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قطر سے پاکستان لا کر قتل کر دیا گیا
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































