کویت سٹی(آئی این پی)کویت میں ایک سعودی باشندے کو سابق عراقی صدر صدام حسین کی تصویر آویزاں کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک سعودی باشندے نے کویت میں اپنے کار کے پچھلے حصے پر سابق عراقی صدر صدام حسین کی تصویر چسپاں کی ہوئی تھی اور کھلے عام اسے کویت کی سڑکوں پر چلا رہا تھا۔کویت کے شہریوں کی شکایت کرنے پر پولیس نے مذکورہ گاڑی کو تلاش کرکے اس کے مالک کو گرفتار کرکے نیشنل سیکورٹی سیل کے حوالے کردیا ہے۔یاد رہے کہ صدام حسین نے 1990 کو کویت پر قبضہ کرکے اسے اپنے ملک میں ضم کرلیا تھا، بعد میں بین الاقوامی کوالیشن کے حملے کے بعد اپنی افواج کویت سے نکال لی تھیں۔