تہران(این این آئی)ایران کے ادارہ حج و زیارت کے ڈائریکٹر سعید اوحدی نے ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی تیسرے ملک کے راستے حج پر جانے کی ہر گز کوشش نہ کریں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ انتباہ تہران کی جانب سے اپنے عازمین حج کو رواں سال دیار مقدسہ جانے سے منع کردینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اوحدی کا کہنا تھا کہ میں ان ہم وطنوں کو جو دیگر ممالک سے حج کا سفر کرنا چاہتے ہیں یہ ہدایت کررہا ہوں کہ سعودیوں کی جانب سے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ اور ایرانی حجاج کے لیے قونصلی خدمات فراہم نہ کیے جانے کے پیش نظر ہم اپنے ملک کے شہریوں کو رواں سال حج پر نہ جانے کی ہدایت کررہے ہیں۔مبصرین کے مطابق اس مذکورہ اعلان سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران کی جانب سے حج کوسیاست میں ملوث کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔