منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ کا ایران کو بڑا ہاتھ، امیدوں پر پانی پھر گیا

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ایران کے اپنے نیوکلیئر پروگرام سے دست بردار ہونے کے پس منظر میں تہران اور بڑی طاقتوں کے درمیان تاریخی قرار دیے جانے والے معاہدے کے باوجود ایرانی تیل کے بحری جہازوں کی قسمت نہیں جاگی۔معاہدے کے تحت تہران پر سے پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد، امریکی رکاوٹوں کی دیوار نے تیل کی آمدنی میں اضافے اور معیشت کے پروان چڑھنے کے حوالے سے ایران کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں ان پرانی پابندیوں کو شامل نہیں کیا گیا جو واشنگٹن نے 1990 سے تہران پر عائد کی تھیں۔ ان کے تحت دہشت گردی کی سرپرست ریاست شمار کیے جانے کی وجہ سے بینکوں کے ساتھ اس کے لین دین کی کڑی نگرانی کی گئی۔ اس کے نتیجے میں پابندیوں کے اٹھائے جانے کے بعد منڈی میں ایرانی تیل کی واپسی پر چند گنی چنی کمپنیوں نے تہران کے ساتھ ڈیل کرنے کے لیے چھوٹے بینکوں کا سہارا لیا۔پابندیوں کے بعد پہلی ڈیل کے واسطے فرانسیسی کمپنی ٹوٹل نے ادائیگی کے لیے یورپ کی تین انتہائی چھوٹے بینکوں پر انحصار کیا۔ ان بینکوں کی امتیازی حیثیت امریکا کے ساتھ ان کا کمزور لین دین ہے۔امریکی پابندیوں کے تحت امریکی مالیاتی نظام کے ذریعے ڈالر کرنسی میں بینک ٹرانسفر اور کسی بھی ایسے فریق کے ساتھ معاہدہ کرنا ممنوع ہے جس پر واشنگٹن دہشت گردی کی سپورٹ، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور طویل مار کے میزائل پروگرام رکھنے کا الزام عائد کرتا ہے۔اگرچہ نیوکلییئر معاہدے نے توانائی کی عالمی کمپنیوں کو ایران کی طرف لوٹنے کا موقع فراہم کیا ہے تاہم تہران کے امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی کی وجہ سے اس کی کشادگی محدود ہی رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا غیرملکی بینکوں کے ایران کے ساتھ اس لین دین کی مخالفت نہیں کرتا جو ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے نکات کے مطابق ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…