جکارتا(آئی این پی )انڈونیشیا کے جزیرے سماٹر ا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصا ن کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.2شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔امریکی جیولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور بعض مقامات پر عمارتوں میں دراڑیں بھی پڑ چکی ہیں تاہم زلزلے کے مرکز اورگہرائی کے بارے میں پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصا ن کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ انڈونیشیا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا اسلامی ملک ہے ۔



























