منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں تین طلاقوں کا مسئلہ، فتویٰ بھی آ گیا

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آئی این پی)مصر کی معروف دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے بھارت میں تین طلاقوں کے نظام کے خاتمے کے مطالبے کو غیر شرعی قرار دیدیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصر کی معروف دینی درس گاہ جامعہ الازہر میں اسلامک ریسرچ کمپلیکس کے رکن ڈاکٹر عبداللہ النجار کا کہنا ہے کہ بھارت کے مسلمان جس چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ غیر شرعی ہے۔ طلاق ایک حکم اور سنت ہے جس کو اللہ تعالی نے انسانی فطرت کی مناسبت سے شریعت کا حصہ بنایا ہے۔ انسان کا دل محبت اور نفرت اور عشق و بغض کی کیفیات کے درمیان رنگ بدلتا رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاق کے حکم میں حکمت یہ ہے کہ انسانی راحت، مسرت اور لوگوں کے درمیان مودت کو باقی رکھا جائے۔ اسلامی شریعت میں شادی کے عقد کو میثاق کا نام دیا گیا ہے اس سے باور ہوتا ہے کہ یہ مقدس ترین اور قریب ترین بندھن ہے۔ تاہم تنفر بھی ایک فطری امر ہے جس کے ساتھ دو انسانوں کا مل کر رہنا ممکن نہیں رہتا اور زندگی جہنم کا نمونہ پیش کرتی ہے۔ یہاں پر اسلام اس مسئلے کا حل فراہم کرتا ہے اور طلاق کو اس واسطے حلال کیا گیا تاکہ اختلاف کی وجوہات ختم ہوجائیں اور تنازع پر قابو پایا جاسکے۔ لہذا بھارت کے مسلمان جو کچھ چاہ رہے ہیں اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور یہ اللہ کی فطرت کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو پیدا کیا گیا ہے۔النجار کے مطابق اسلام میں تین مرتبہ طلاق کہے جانے کا کوئی معاملہ نہیں ہے تاہم آدمی اپنی بیوی کو یہ کہہ سکتا ہے کہ تم کو تین طلاقیں دیتا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ بھارت کے مسلمانوں کا یہ ہی مقصد ہو۔بھارتی نیوز ویب سائٹس کے مطابق بھارت میں 50 ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے ایک الیکٹرونک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جس میں تین طلاقوں کے نظام کو قرآن کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ الکٹرونک پٹیشن بھارت میں مسلم خواتین کی انسانی حقوق سے متعلق تحریک ’’بھارتیہ مسلم ماہیلا اندولن‘‘ کی جانب سے پیش کی گئی۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…