دبئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید الخیان نے اس سال رمضان المبارک میں معمولی جرائم میں ملوث ملکی و غیر ملکی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق 1ہزار دس رہا کئے جان والے قیدیوں میں ایسے افراد شامل ہیں جنہوں نے دوران قید اچھے برتاؤ کا مظاہرہ کیا ۔صدر کی جانب سے قیدیوں کو رہا کرنے کا مقصد ان افراد کو معاشرے کا حصہ بنانا ہے تا کہ وہ اپنی زندی پہلے سے بہتر گزار سکیں۔