واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے جنوبی ایشیاء میں جوہری اور میزائل پیشرفتوں بارے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جنوبی ایشیاء میں جوہری اور میزائل پیشرفتوں پر گہری تشویش ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی چیلجز پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتے ہیں ترجمان نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ بھی انتہائی اہم ہے ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ملک ان مسئال کے حل کے لئے دوطرفہ مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں جبکہ خطے کے ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے بھرپور معاؤنت کریں ۔