منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پڑوسی ملک میں طالبان کی بڑی کاروائی ، درجنوں یرغمال

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن)شمالی افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان نے مختلف بسوں سے سفر کرنے والے16 افراد کو قتل جبکہ46افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے قندوز کے قریب ضلع علی آباد میں اپنی خود ساختہ چیک پوسٹ پر کابل سے بدخشاں جانے والی 4 مسافر بسوں کو روک کر اس میں سوار 230 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا،جس کے بعدانہوں نے مسافروں کے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرکے 46 افراد کو یرغمال بنا کر باقی تمام کو رہا کرکے انہیں آگے سفر کی اجازت دے دی۔افغان میڈیا کے مطابق واقعے کے کچھ ہی دیر بعد یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 16 کو قتل کردیاجبکہ دیگر تاحال ان کی تحویل میں ہیں۔اسی حوالے سے قندوز پولیس کے نائب سربراہ معصوم ہاشمی نے بتایا کہ قندوز کے پولیس کمانڈر شیر عزیز کماول نے واقعے کی تصدیق کی ہے کہ مغویوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم اغوا کئے گئے مسافروں میں سے 9 سے افغان فورسز کی وردی پہن رکھی تھی جبکہ دیگر پولیس کے سابق اہلکار ہوسکتے ہیں۔ تاہم طالبان کی جانب سے اب تک واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے اس وقت افغانستان میں سرکاری فورسز اور امریکی افواج کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…