جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ترکی میں امریکیوں کیلئے دہشت گردی سے متعلق انتباہ

datetime 27  اپریل‬‮  2016 |

استنبول(نیو زڈیسک)امریکا نے ترکی میں اپنے شہریوں کودہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کیے جانے والے انتباہ میں ملک میں سیاحتی علاقوں میں حالیہ کاررائیوں کو بنیاد بنایا گیا ۔رواں سال ترکی میں اب تک 4 خودکش دھماکے ہو چکے ہیں جن میں آخری کارروائی گزشتہ ماہ استنبول میں کی گئی تھی۔ان دھماکوں میں سے دو کی ذمہ داری داعش تنظیم نے قبول کی تھی جب کہ دیگر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کرد جنگجوؤں کی جانب سے ہوا تھا۔انقرہ میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے ای میل کے ذریعے امریکی شہریوں کے لیے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو مسلسل ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ دہشت گرد گروپ پورے ترکی میں مشہور سیاحتی مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے مواقع کی تلاش میں ہیں۔امریکی سفارت خانے نے اپنے ہنگامی پیغام میں مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ترکی میں واضح طور پر غیرملکی سیاحوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…