برلن(نیوزڈیسک) جرمنی کے تمام ہوائی اڈوں پر بدھ کے دن عام ہڑتال کی گئی ۔جرمن میڈیا کے مطابق ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اس ایک روزہ ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں ہزاروں مسافروں کو مشکلات پیش آئیں۔ میونخ حکام کے مطابق تمام بین البراعظمی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ ڈومیسٹک اور یورپی پروازیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔ جرمن ٹریڈ یونین ویردی کی طرف سے کی جانے والی اس ہڑتال کا مقصد حکومت کو تنخواہوں میں اضافے پر مجبور کرنا بتایا گیا ہے۔