جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

قطر میں مقیم طالبان وفد افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کیلئے کراچی پہنچ گیا ،بی بی سے کا دعویٰ

datetime 25  اپریل‬‮  2016 |

کراچی/اسلام آباد(نیوزڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں مقیم افغان طالبان کا ایک وفد افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کے لیے کراچی پہنچ گیا ہے تاہم دفترخارجہ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایاکہ اسلام آباد میں بعض سفارتی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا افغان طالبان کا ایک وفد پاکستان آچکا ہے،ذرائع کے مطابق قطر سے آنے والے افغان طالبان کے وفد میں ملا شہاب الدین دلاور اور ملا جان محمد شامل ہیں، جبکہ کچھ طالبان رہنما پاکستان سے اس مصالحتی عمل میں افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ افغان طالبان کے وفد میں شامل ملا شہاب الدین دلاور طالبان کے دورِ حکومت میں پشاور میں افغان کونسل کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ افغان طالبان کے بعض ذرائع بھی اس وفد کے آنے کی تصدیق کرتے ہیں تاہم رسمی طور پر اْن کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد ہی میں چار ملکی مذاکرات کا عمل ایک بار پھر شروع ہوگا، لیکن باضابطہ طور پر اس اجلاس کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے۔ افغان طالبان کا یہ وفد ایسے موقع پر پاکستان پہنچ چکا ہے جب افغان صدر نے کابل میں ایک خطاب میں کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اب انھیں پاکستان سے کوئی اْمید نہیں ہے۔مبصرین کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ ہفتے ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد پاکستان کا افغان طالبان پر دباؤ تھا کہ وہ امن مذاکرات میں حصہ لیں۔امریکہ، چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے چار ملکی مصالحتی عمل کا سلسلہ رواں سال جنوری میں اسلام آباد سے شروع ہوا تھا جس کے بعد اب تک چار اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، جن میں دو اجلاس اسلام آباد اور دو کابل میں ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…