لندن (نیوزڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کے ساتھ عام گاڑی میں سفر کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اوباما عام گاڑی میں سوار ہوئے ، باراک اور میشیل اوباما ونڈسر پیلس کے نزدیک ہیلی کاپٹر سے اترے تو 95 سالہ شہزادہ فلپ اپنی بیگم ملکہ الزبتھ کے ساتھ خود فور وھیل گاڑی چلا کر امریکی صدر اور ان کی بیگم کا استقبال کرنے پہنچے تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ ا س سے پہلے میں کبھی ایسی گاڑی میں نہیں بیٹھا تھا جس کو ڈیوک آف ایڈنبرا چلا رہے ہوں۔ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ڈرائیونگ بہت پرسکون تھی۔

























