ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

صارفین کو سبسڈی دینے کے اعلان پرسعودی وزیر پانی و بجلی برطرف

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے شاہی فرمان کے ذریعے پانی وبجلی کے وزیر عبداللہ الحصین کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد وزیر زراعت عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفضلی کو قائم مقام وزیر پانی وبجلی مقرر کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عبدالمحسن الفضلی نے اپنے ایک بیان میں وزارت زراعت کے ساتھ پانی وبجلی کی وزارت کا اضافی چارج سونپے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعتماد اور بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت ناپسندیدہ اور غیرموزوں واٹرٹیرف ختم کرے گی۔ انہوں نے شہریوں کے لیے نقد امداد کے ساتھ ساتھ بجلی اور دیگر شعبوں میں سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…