پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دوران سفر جہازمیں مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی،کنہیارکمار

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت کی معروف یونیورسٹی جے این یو میں سٹوڈینٹس یونین صدر کنہیا کمار نے کہاہے کہ جیٹ ایئر ویز کے طیارے میں ان پر ایک مسافر نے حملہ کیا ۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق کنیہا کمارنے اتوار کے اپنے متعدد ٹویٹس میں کہاکہ طیارے کے اندر ان کا گلا دبانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ وہ ممبئی سے جیٹ ایئر ویز کی فلائٹ سے پونے جانے والے تھے۔کنہیا نے لکھاکہ ایک بار پھر، اس بار طیارے کے اندر، ایک شخص نے میرا گلا گھونٹنے کی کوشش کی،جیٹ ایئر ویز کو ٹوئٹر پر ٹیگ کرتے ہوئے کنہیا نے لکھاکہ جیٹ ایئر ویز نے ہمیں اور جس شخص نے حملہ کیا تھا اسے بھی سیکورٹی وجوہات سے ہوائی جہاز سے اترنے کے لیے کہا۔کنہیا نے الزام لگایاکہ اس واقعے کے بعد جیٹ ایئر ویز کے عملے نے اس شخص کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا جس نے مجھ پر حملہ کیا تھا۔کنہیا نے لکھاکہ جیٹ ایئر ویز جس پر حملہ ہوا اور جس نے حملہ کیا اس میں کوئی تمیز نہیں کرنا چاہتی۔ اگر آپ شکایت کریں گے تو وہ آپ کو طیارے سے اتار دیں گے۔ابھی اس واقعے پر جیٹ ایئر ویز کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا ہے۔تاہم جیٹ ایئر ویز کے حکام نے بتایا کہ س سلسلے میں باضابطہ بیان جلد جاری کیا جائے گا۔انھوں نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ کنہیا کمار اور ایک دوسرے شخص کے درمیان جھگڑا ہونے پر قوانین کے تحت دونوں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔پولیس نے اس معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔مبینہ حملہ کرنے والے نوجوان سے ایئر پورٹ کے سیکورٹی اہلکار پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔اس سے قبل کنہیا پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں جن میں عدالت میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے۔ کنہیا کمار چند ماہ قبل جے این میں ہونے والے ایک پروگرام کے نتیجے میں غداری کے الزام میں جیل جانے کے بعد سے شہ سرخیوں میں ہیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…