جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

پانا ما لیکس ٗدولت چھپانے میں مددگار ملکوں کو بلیک لسٹ کرنے پر اتفاق

datetime 23  اپریل‬‮  2016 |

لندن (نیوز ڈیسک)پاناما لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد یورپی یونین ٹیکس چھپانے والی پناہ گاہوں کی فہرست بنانے پر متفق ہوگئے ہیں جن پر پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خزانہ نے کہا کہ وہ رواں سال موسمِ گرما کے اختتام تک اس منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔یورپی کمیشن کے مطابق اگر یہ منصوبہ بغیر کی رکاوٹ کے منظور ہو جاتا ہے تو ٹیکس بلیک لسٹ ملکوں پر پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔پاناما کی قانونی فرم موسیکا فونیسکا کی لاکھوں فائلیں افشاں ہونے سے معلوم ہوا کہ دنیا کے امیر اور طاقتور افراد اپنی دولت کو مخفی رکھنے کے لیے ایسے ممالک کو چنتے ہیں، جہاں ٹیکس کی چھوٹ ہوتی ہے۔بی بی سی کے مطابق فی الوقت یورپی یونین میں شامل 28 ممالک کی ٹیکس ہیون یا ٹیکسوں کی چھوٹ کے حوالے سے فہرست مختلف ہے اور اس حوالے سے پابندیاں لگانے کا فیصلہ انفرادی طور پر کیا جاتا ہے۔یورپی ممالک کے مابین ایک مشترکہ فہرست بنانا کے لیے بات چیت جاری ہے اور یہ پیچدہ کام ہے۔ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس میں کون کون حدود یا دائرہ اختیار شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…