اسلام آباد (آن لائن) دسمبر 2015 تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ بچوں کا رکھا جانے والا نام محمد ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر احمد اور مصطفےٰ کے نام رکھے گئے ہیں ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ محمد نام رکھا گیا جس کی تعداد کروڑوں میں ہے اخبار کا مزید کہنا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ نام اس قدر مقبول ہوا ہے کہ غیر مسلم خاندانوں میں بھی یہ نام رکھا گیا ۔ احمد بھی پسندیدہ ترین ناموں میں دیکھا گیا ہے اور جبکہ علی ، عمر ، اسامہ کے نام بھی بالترتیب زیادہ رکھے جانے والوں میں شامل ہیں ۔