ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سان برنارڈینو کے حملہ آور کا آئی فون ان لاک کرانے کیلئے 13لاکھ ڈالر ادا کیے‘ایف بی آئی

datetime 22  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیو زڈیسک)امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے نے سان برنارڈینو کے حملہ آور کا آئی فون ان لاک کرنے کے لیے جتنی رقم ادا کی وہ ان کی بقیہ مدت ملازمت کے سات سال اور چار ماہ کی آمدن سے زیادہ ہے۔ایف بی آئی اور امریکی دفتر برائے مینجمنٹ اور بجٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جیمز کومی کی جنوری 2015 سے سالانہ تنخواہ 183300 امریکی ڈالر ہے۔تنخوا ہ میں اضافے یا کسی بونس کے بغیر جیمز کومی اس عہدے پر رہتے ہوئے اپنی بقیہ مدت ملازمت کے دوران 13 لاکھ 40 ہزار ڈالر حاصل کریں گے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایف بی آئی نے کسی بھی ہیکنگ تکنیک کے لیے سب سے زیادہ رقم ادا کی ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ رقم دس لاکھ ڈالر پر مشتمل تھی جو امریکی کی انفارمیشن سکیورٹی کمپنی زیروڈیم نے فون کھولنے کے لیے ادا کی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لندن میں ایسپن سکیورٹی فورم سے خطاب کے دوران جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ ایف بی آئی نے آئی فون کھولنے کے لیے کتنی رقم ادا کی تو جیمز کومی کا کہنا تھا کہ اپنی بقیہ ملازمت کے دوران حاصل ہونے والی آمدن سے کہیں زیادہ۔جیمز کومی کا کہنا تھا کہ لیکن میرے خیال میں، یہ رقم اس کام کے لیے زیادہ نہیں تھی۔خیال رہے کہ امریکی شعبہ انصاف نے مارچ میں کہا تھا کہ اس نے سان برنارڈینو کے حملہ آور کا آئی فون ایک تیسرے فریق کی مدد سے ان لاک کر لیا ہے اور آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل کے خلاف عدالتی مقدمہ خارج کردیا تھا۔جیمز کومی کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی سان برنارڈینو کے آئی فون پر استعمال کیا گیا سافٹ ویئر آئی او ایس 9 استعمال کرنے والے دیگر 5C آئی فونز پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ ریاست کیلی فورنیا میں سان برنارڈینو میں ہونے والے حملے میں رضوان فاروق اور ان کی اہلیہ نے 14 افراد کو ہلاک کیا تھا اور ایف بی آئی نے دو دسمبر کو فاروق رضوان کا آئی فون اپنی تحویل میں لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…