اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی پیپر کرنسی کے ڈیزائن میں تاریخی نوعیت کی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ان تبدیلیوں میں افریقی پس منظر رکھنے والی امریکی سیاہ فام خاتون ہیریئٹ ٹبمین کی 20 ڈالر کے نوٹ پر تصویر چھاپنا بھی شامل ہے۔ USA Harriet Tubmanغلامی میں پیدا ہونے والی ٹبمین نے غلامی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ وہ انسانی حقوق کی سرگرم کارکن تھیں اور انہوں نے امریکی خانہ جنگی کے دور میں یونین کی جاسوسہ کے طور پر اہم خدمات انجام دی تھیں۔ اس وقت 20 ڈالر کے نوٹ پر امریکا کے ساتویں صدر اینڈریو جیکسن کی تصویر موجود ہے۔ جیکسن خود بھی غلاموں کے مالک تھے۔ اب ان کی تصویر نوٹ کی پچھلی جانب منتقل کی جا رہی ہے۔Harriet Tubman انیسویں صدی کے ابتدائی حصے میں پیدا ہوئیں۔ غلامی سے فرار حاصل کر کے انہوں نے غلامی کے خلاف کام کرنے والے گروپوں کے نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے ’سیف ہاؤسز‘ یا ایسی محفوظ جگہیں بنائیں جنہیں ’انڈر گراؤنڈ ریل روڈ‘ کہا جاتا تھا اور جہاں سے غلاموں کو اس سے نجات کے لیے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا تھا۔ خانہ جنگی کے بعد ٹبمین خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتی رہیں۔ ان کا انتقال 1913ء میں ہوا۔امریکی کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں تبدیلیوں کا اعلان بدھ 21 اپریل کے روز وزیر خزانہ جیکب لیو کی طرف سے امریکی کرنسی کو ’ری ڈیزائن‘ کرنے کے اعلان کا حصہ ہیں۔ اس اعلان کے مطابق 20 ڈالر کے نوٹ کے نئے ڈیزائن میں تاریخی نوعیت کی دو تبدیلیاں موجود ہوں گی۔ پہلی یہ کہ ہیریئٹ ٹبمین وہ پہلی افریقی امریکی شخصیت ہوں گی جو امریکا کی کاغذی کرنسی پر ظاہر ہوں گی۔ اس کے علاوہ گزشتہ ایک سو برسوں کے دوران یہ بھی پہلا موقع ہو گا کہ کسی خاتون کی تصویر امریکی کرنسی پر نمودار ہو گی۔امریکا کی کورنیل یونیورسٹی کے ’افریقانہ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر‘ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر رچی رچرڈسن Riche Richardson نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہ اقدام ایک طاقتور پیغام ہے کیونکہ امریکی تاریخ میں خواتین کو الگ تھلگ کرنے اور قومی نشان کے طور پر انہیں نظر انداز کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔‘‘ رچرڈسن کے مطابق 20 ڈالر کے نوٹ پر ہیریئٹ ٹبمین کی تصویر شائع کرنے کی علامتی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔20 ڈالر کے نئے نوٹ کے پچھلے حصے پر اس وقت وائٹ ہاؤس کی تصویر موجود۔ نئی تبدیل شدہ ڈیزائن میں پچھلی جانب وائٹ ہاؤس کے علاوہ اس کے سامنے نصب جیکسن کے مجسمے کو بھی دکھایا جائے گا۔’وومن آن ٹونٹیز‘ Women on 20s نامی ایک آن لائن گروپ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ وزیر خزانہ جیکب لیو نے ان کی مہم کا مثبت جواب دیا ہے جو جیکسن کی جگہ کسی خاتون کی تصویر نوٹ پر چھاپی جائے۔کرنسی نوٹوں میں نئی تبدیلیاں 2020ء تک مکمل کی جائیں گی۔ لیو کی طرف سے بدھ کے روز بتایا گیا کہ 20 ڈالر کے نوٹ کے علاوہ 10 اور پانچ ڈالر کے نوٹوں کو بھی ری ڈیزائن کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ری ڈیزائنگ اور ان کی اشاعت کا کام تیز کرتے ہوئے کوشش کی جائے گی کہ یہ نوٹ 2020ء میں جاری ہو سکیں۔
سفید فاموں کے ملک میں نوٹ پر سیاہ فام خاتون کی تصویر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
ملک بھر میں بینکس بند رہیں گے
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
ٹرمپ کے عالمی جنگ کے انتباہ کے بعد امریکی فوج کا خطرناک میزائل تجربہ
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
گنے کی فصل مارکیٹ میں آنے پر چینی کی قیمت میں بڑی کمی















































