ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

جہادی تنظیم میں شامل 95 فیصد اہلکار شریعت سے ناواقف، 90فیصد کو جہاد کا تجربہ نہیں ،اہم رپورٹ منظرعام پر آ گئی

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی انسداد دہشت گردی کے مرکز کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ داعش تنظیم میں 95فیصد شریعت سے ناواقف جبکہ 90فیصدکو جہاد کا تجربہ تک نہیں ہے ،امریکی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ داعش تنظیم کے ایک منحرف رکن کی جانب سے افشا کیے جانے والے تنظیمی دستاویزات کے ذریعے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 2013 اور 2014 کے دوران داعش تنظیم میں سب سے زیادہ سعودی باشندوں نے شمولیت اختیار کی جن کی تعداد 579 رہی۔ ان کے بعد 559 تیونسی، 240 مراکشی اور151 مصری باشندوں کی تعداد نمایاں رہی۔رپورٹس کے مطابق اسی عرصے کے دوران داعش میں شامل ہونے والے سب سے زیادہ غیرعرب باشندے ترکی کے تھے جن کی تعداد 212 رہی۔ اس کے بعد141 روسی، 49 فرانسیسی، 38 جرمن اور26 برطانوی تھے، 70 ملکوں کے رضاکاروں پر مشتمل اس فہرست میں کوئی بھی امریکی شہری شامل نہیں ہے۔ امریکی انسداد دہشت گردی کے مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں2013-14کے دوران شام اور عراق میں داعش کی صفوں میں شامل ہونے والے 4600 سے زیادہ افراد کے کوائف کا تجزیہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران تنظیم سے جڑنے والوں میں 61فیصدغیرشادی شدہ اور 30فیصدشادی شدہ ہیں۔ ان کے علاوہ 6 طلاق یافتہ مرد بھی تھے جن میں بعض ایک یا اس سے زیادہ بچوں کے باپ بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان رضاکاروں میں سے 90فیصد کے پاس جہاد کا تجربہ نہیں تھا اور صرف10فیصدایسے تھے جو جہادی ماضی میں جہادی رہ چکے ہیں یہ لوگ شام، لیبیا اور افغانستان میں لڑائی میں شرکت کر چکے ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ داعش سے منسلک ہونے والے صرف پانچ فیصد رضاکار شریعت کے بارے میں معلومات رکھتے تھے۔ اس کے مقابل 70% اسلامی شریعت اور اس کی تفصیلات سے غیرمانوس تھے۔ اس کے علاوہ 12% کا کہنا تھا کہ وہ خودکش حملوں کے لیے تیار ہیں جب کہ ان میں 89% نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ لڑائی میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…