بغداد (نیوز ڈیسک) عراق میں داعش نے جنسی غلامی قبول کرنے سے انکار کرنیوالی دو سو پچاس خواتین کوپھانسی دیدی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان مامو زینی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ موصل میں داعش نے جنسی جہاد کی مشق سے انکار کرنیوالی دو سو پچاس خواتین کو پھانسی دیدی انہوں نے کہا کہ داعش کی اس درخواست کو قبول نہ کرنیوالے بعض خاندانوں کو بھی قتل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کی پہلے داعش کارکنوں سے زبردستی شادیاں کی گئیں اور اس کے بعد انہیں قتل کیا گیا ۔