نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں خشک سالی کے باعث پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ دو برس سے بارش نہ ہونے سے ملک کے دو سو چھپن اضلاع میں تقریباً تینتیس کروڑ لوگ اس برس شدید ترین قحط سے متاثر ہوئے ہیں۔ جنوبی ریاست تیلنگانہ کے شہر حیدر آباد کے باسی بھی پانی کی قلت کی زد میں آ گئے ہیں۔ حیدر آباد شہر کے باسیوں کو پانی مہیا کرنے والی جھیل حمایت ساگر خشک ہو رہی ہے۔ جھیل میں دو ہزار چھ سے پانی کی سطح مسلسل گر رہی ہے۔ ادھر مغربی ریاست گجرات کی حکومت نے ایک ہزار گاو¿ں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ آبی وسائل کی وزیر اوما بھارتی نے ایک اجلاس میں خشک سالی سے متاثرہ ریاستوں کو مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دوسری جانب پچیس لاکھ لیٹر پانی لے کر پچاس بوگیوں کی ٹرین ریاست مہاراشٹر کے ضلع لاتور روانہ ہو گئی ہے۔