اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

77 افراد کے قاتل نے انسانی حقوق کا مقدمہ جیت لیا

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو(نیوز ڈیسک)ناروے میں 77 افراد کو مارنے والے مشہور قاتل آندرس بریوک نے حکومت کیخلاف غیر انسانی سلوک کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادار ے کے ،مطا بق ناروے میں 2011ءمیں 77 شہریوں کو اپنی گولیوں اور بموں سے چھلنی کرنے والے مشہور قاتل آندرس بریوک نے اپنی حکومت کیخلاف ہی غیر انسانی سلوک کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ اوسلو کی ڈسٹرکٹ کورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ دوران حراست آندرس بریوک کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا۔ واضح رہے کہ اس خطرناک قاتل نے عدالت کے سامنے انتہائی رنجیدہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے ٹھنڈی کافی، پلاسکٹ کے برتنوں اور برہنہ تلاشی کیخلاف فریاد کی تھی۔ عدالت کی خاتون جج کا رولنگ میں کہنا تھا کہ غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک کی ممانت ہمارے معاشرے کی بنیادی قدروں کو ظاہر کرتی ہے۔مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ قید کے دوران آندرس بریوک کو ٹریڈمل، ایکسرسائز بائیک، پلے سٹیشن، نیوز پیپرز، کتابیں، گھڑیاں، ڈی وی ڈیز اور ایک ساو¿نڈ سسٹم بھی مہیا کیا گیا ہے۔ وکلا نے مجرم کی شکایات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آندرس بریوک اب بھی ایک خطرناک مجرم ہے جو اپنے ساتھ جیل میں موجود دیگر قیدیوں کو بالکل ایسے حملوں پر ا±کسا سکتا ہے جیسا اس نے خود کیا تھا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…