ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے پر خامنہ ای سعودی عرب پر برہم

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہرا ن(نیوزڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم کی ترکی میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب_اللہ کو دہشت گرد قرار دینے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ_ای نے غصہ سعودیعرب پر نکالا ہے۔ تہران میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران سپریم لیڈر نے نام لیے بغیر سعودی عرب پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دلوانے کے فیصلے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سپریم لیڈر نے الزام عائد کیا کہ مسلمان ملکوں کے ایک مخصوص ٹولے نے اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی حمایت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کا ’فخر‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ جیسی تنظیموں کی حمایت اور مدد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں ترکی کی میزبانی میں ہونے والی اسلامی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ساتھ ساتھ ایران کو دوسرے ملکوں میں مداخلت پر سخت تنبیہ کی گئی تھی جس پر ایران کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے اور #ایران کی مداخلت کی مذمت کرنے پر صدر حسن روحانی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…