دی ہیگ (نیوزڈیسک) ہالینڈ کی ایک عدالت نے 2014ء میں انٹرنیشنل ٹریبونل کی طرف سے دیے گئے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے مطابق روس کو کہا گیا تھا کہ وہ دیوالیہ ہوجانے والی ’یوکوس آئل کمپنی‘ کے سابق شیئر ہولڈرز کو 50 بلین ڈالرز بطور ہرجانہ ادا کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دی ہیگ کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ کا کہنا تھا کہ مستقل ثالثی عدالت اس بات کی مجاز نہیں تھی کہ وہ اس کا فیصلہ کرے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق روسی فیڈریشن کو اب اس بات کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ ان پارٹیوں کو ہرجانے کی رقم ادا کرے۔