لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ کے یورپی یونین میں شامل رہنے کے حق میں چلائی جانے والی مہم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے لیے کرائے جانے والے اوآربی سروے کے مطابق یورپی یونین میں شمولیت کے حق میں چلائی جانے والی مہم ’اِن‘ کی مقبولیت دو فیصد بڑھ کر 53 فیصد ہو گئی ہے جبکہ یورپی یونین سے اخراج کے حق میں چلائی جانے والی مہم کی مقبولیت تین فیصد کم ہو کر 41 فیصد رہ گئی ہے۔ یہ تبدیلی پانچ اپریل کو کرائے جانے والے ایک گزشتہ سروے کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔ برطانیہ میں اس ملک کے یورپی یونین میں شامل رہنے یا اسے چھوڑ دینے کے سوال پر ایک عوامی ریفرنڈم 23 جون کو کرایا جا رہا ہے۔