برسلز(نیوزڈیسک) بلجیم حکام نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپ داعش نے امکاناًمزید جنگجو یورپ اور بلجیم روانہ کیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات خطرات کا تجزیہ کرنے والے یونٹ اوسی ایم اے کی جانب سے کہی گئی ہے۔ اوسی ایم اے کے ڈائریکٹر پال فان ٹِگشیلٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ان کے یونٹ کو اطلاع ملی ہے کہ داعش یورپ میں اپنے مزید جنگجو روانہ کرنے کی کوشش میں ہے، اِس مناسبت سے مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں، برسلز میں 22 مارچ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔