بارسلونا (نیوزڈیسک)بارسلونا کے نواحی شہر سانت بوئی میں نفسیاتی مریضہ پاکستانی خاتون نے اپنی چار سالہ بچی کا گلا دبا کر ماردیا۔خاتون کے اس بچی کے علاوہ بھی تین بچے ہیں،خاتون ان کو بھی ہلاک کرنے کا ارادہ رکھتی تھی ٗبیٹے نے فون کر کے پولیس کو اطلاع دی ٗجب پولیس گھر پہنچی تو بچی مردہ حالت میں پڑی تھی اور اس کا والد بھی گھر پر تھا ٗ پولیس کے مطابق خاتون نفسیاتی مریضہ ہے، اہل محلہ کے مطابق خاتون کبھی اونچا اونچا رونا شروع کر دیتی یا گانے گانا شروع کر دیتی ہے ٗ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔پاکستانی خاتون کے لرزہ خیزاقدام پر سانت بوئی سمیت سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا