ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

لبنانی فورسزکا چھاپہ،شام سے جسم فروشی کے لیے لائی گئی خواتین رہاکرالی گئیں

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوزڈیسک) لبنان میں مہاجر شامی دوشیزاؤں سے جسم فروشی کرانے کا انکشاف ہوا ہے ،جنگ سے تباہ حال شام کی ان نوجوان لڑکیوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ انہیں لبنان کے اچھے ہوٹلوں میں اچھی تنخواہوں پر ملازمت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان میں زیادہ تر وہ لڑکیاں شامل ہیں، جن کے والد یا بھائی جنگ میں مارے گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جونہی یہ لڑکیاں لبنان پہنچی تو ان کی سفری دستاویزات اور موبائل چھین لیے گئے۔ ان لڑکیوں کو بیروت کے شمال میں واقع دو ہوٹلوں میں بند کر دیا گیا اور انہیں جسم فروشی پر مجبور کیا گیا۔ اس کے بعد ان میں سے جس لڑکی نے بھی ایسا کرنے سے انکار کیا، اسے مارا پیٹا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی برہنہ تصاویر بھی بنائی گئیں۔دوسری جانب لبنانی فورسز نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے ان دونوں ہوٹلوں میں قید درجنوں شامی لڑکیوں کو آزاد کروایا۔ بتایا گیا ہے کہ اس کاروبار میں ایک پورا گروپ شامل تھا، جو انتہائی منظم انداز میں یہ کام جاری رکھے ہوئے تھا۔ خواتین کو اسمگل کرنے والے اس گروہ کے پکڑے جانے پر لبنانی عوام بھی حیران تھے کہ ایک عرصے سے ایسا کیسے ہوتا رہا ہے؟پولیس بیان میں کہاکہ لڑکیوں کو اسمگل کرنے میں ملوث افرادکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…